”ریمپ پر چلتا کھسرا ہو جیسے۔۔۔“ عروہ حسین کی تصویر سامنے آئی تو سوشل میڈیا صارفین نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر دیں، وہ کچھ کہہ دیا کہ آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا

”ریمپ پر چلتا کھسرا ہو جیسے۔۔۔“ عروہ حسین کی تصویر سامنے آئی تو سوشل میڈیا ...
”ریمپ پر چلتا کھسرا ہو جیسے۔۔۔“ عروہ حسین کی تصویر سامنے آئی تو سوشل میڈیا صارفین نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر دیں، وہ کچھ کہہ دیا کہ آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوں تو تمام پاکستانی اداکاراﺅں کو کسی نہ کسی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے مگر ”حسین سسٹرز“ یعنی عروہ اور ماورہ حسین کو چھوٹی چھوٹی بات پر بھی نہیں بخشا جاتا اور بعض اوقات تو صارفین اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”چرایا ہے تم کو، سجل کی لکیروں سے۔۔۔“ پاکستانیوں نے فیروز خان کی دلہنیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا، سوشل میڈیا پر کیا کچھ ہو رہا ہے؟ دیکھ کر آپ کو یقین نہیں آئے گا 

ایسا ہی کچھ عروہ حسین کی نئی تصویر پر ہوا جو انسٹاگرام پر شیئر ہوئی تو صارفین نے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کیلئے تمام اخلاقی اقدار کو ایک طرف رکھ دیا۔ اس تصویر میں عروہ حسین پیلے رنگ کے لباس میں ریمپ پر کھڑی دیکھی جا سکتی ہے جو غالباً کسی فیشن شو میں شریک تھیں اور ریمپ پر واک کر رہی تھیں۔

جیسے ہی تصویر سامنے آئی تو لوگوں نے ان پر تنقید کرنے کے علاوہ انتہائی برے القابات سے بھی نواز دیا جس پر کئی صارفین نے افسوس کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”اس معاملے میں پی ایس ایل ناکام ہو گئی کیونکہ۔۔۔“ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ”دھماکہ“ کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی پریشان ہو جائے گا 

مریم نعمان نامی صارف نے لکھا ”حیرت انگیز“

اریبہ کا کہنا تھا ”نہیں۔۔۔ یہ بالکل بھی خوبصورت نہیں لگ رہی“

ثناءنے لکھا ”بہت ہی خوبصورت“

ثمرہ نے لکھا ”بکواس“

شبنم اسلم نے لکھا ”کوجی“

منزہ نے لکھا ”مزہ نہیں“

احمد خان نے لکھا ”ایسا لگ رہا ہے جیسے کھسرہ ریمپ پر چل رہا ہے“

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح