ترکی میں بس کو حادثہ ، پاکستانیوں سمیت 17 افراد جاں بحق ، لیکن جب تحقیقات کی گئیں تو یہ لوگ کون تھے ؟ ترک حکام کے بھی پیروں تلے زمین نکل گئی

ترکی میں بس کو حادثہ ، پاکستانیوں سمیت 17 افراد جاں بحق ، لیکن جب تحقیقات کی ...
ترکی میں بس کو حادثہ ، پاکستانیوں سمیت 17 افراد جاں بحق ، لیکن جب تحقیقات کی گئیں تو یہ لوگ کون تھے ؟ ترک حکام کے بھی پیروں تلے زمین نکل گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترکی کے صوبہ اِرگِد میں غیرقانونی تارکین وطن کی بس کھمبے سے ٹکرانے سے 17 افراد ہلاک جب کہ 36 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے صوبے اِرگِد کے جنوبی علاقے میں غیرقانونی تارکین وطن کی بس بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کی شکار بس میں پاکستان اور افغانستان کے شہری سوار تھے جو ایرانی سرحد سے غیرقانونی طریقے سے ترکی میں داخل ہوئے تاہم تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بدقسمتی سے بس بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔

مزید : بین الاقوامی