”عمران خان اور آصف زرداری ٹی وی پر آکر صرف ایک مرتبہ یہ بات کہہ دیں کہ ۔۔۔“شاہد خاقان عباسی نے سب سے بڑا چیلنج دے دیا

”عمران خان اور آصف زرداری ٹی وی پر آکر صرف ایک مرتبہ یہ بات کہہ دیں کہ ...
”عمران خان اور آصف زرداری ٹی وی پر آکر صرف ایک مرتبہ یہ بات کہہ دیں کہ ۔۔۔“شاہد خاقان عباسی نے سب سے بڑا چیلنج دے دیا

  

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جو لوگ پیسے دیکر سینیٹر بنے ہیں وہ پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکتے، ان لوگوں کو گھر بھیجنے کی ضرورت ہے،چیلنج دیتا ہوں آصف زرداری اور عمران خان ٹی وی پر آ کر صرف کہہ دیں کہ ان کے ایم پی ایز نہیں بکے اور ووٹ نہیں خریدے گئے تو ہم یقین کر لیں گے

سرگودھا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ سب سے زیادہ تکلیف عمران خان کو ہے لیکن وہ اپنی تقریر بھول گئے ہیں کہ جب وہ روز تقریر کرتے تھے کہ میرے 14 ایم پی ایز آصف زرداری نے خرید لیے ہیں لیکن جب ووٹ دینے کی باری آئی تو ان کی جماعت نے پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ دیئے۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہمیں اس برائی کے خلاف کھڑا ہونے کی ضرورت ہے اور اسے جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ سینیٹ وفاق کی نمائندگی کرتی ہے۔

مزید : قومی