” یہ 93 کروڑ ڈالر اس ملک کو دیدو تا کہ ۔۔۔“ سعودی ولی عہد محمد سلمان نے یہ پیسے کس مسلمان ملک کیلئے عطیہ کیے ہیں ؟ جان کر آپ بھی کہیں گے ’زبردست کام کر دیا ‘

” یہ 93 کروڑ ڈالر اس ملک کو دیدو تا کہ ۔۔۔“ سعودی ولی عہد محمد سلمان نے یہ پیسے ...
” یہ 93 کروڑ ڈالر اس ملک کو دیدو تا کہ ۔۔۔“ سعودی ولی عہد محمد سلمان نے یہ پیسے کس مسلمان ملک کیلئے عطیہ کیے ہیں ؟ جان کر آپ بھی کہیں گے ’زبردست کام کر دیا ‘

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب نے اقوام متحدہ کو یمن میں انسانی امداد کے لیے 93 کروڑ ڈالر کا چیک دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنتونیو گوتیرس نے اس امداد پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یمن مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کی ضرورت ہے۔۔اس امدادی چیک میں متحدہ عرب امارات کا تعاون بھی شامل ہے۔آنتونیو گوتیرس نے کہا کہ یمن جنگ کا حل سیاسی ہے تاکہ بڑے پیمانے پر لوگوں کو تباہی سے بچایا جاسکے انہو ںنے مزید کہا کہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں ہوتی۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے اس موقع پر یمن میں جاری جنگ ختم کرنے پر زور دیا ۔

مزید : عرب دنیا