مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ 2کلومیٹر تک پھیل گئی،پاک فوج طلب

مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ 2کلومیٹر تک پھیل گئی،پاک فوج طلب
مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ 2کلومیٹر تک پھیل گئی،پاک فوج طلب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبا د کی مارگلہ پہاڑیوں میں لگی آگ دوکلومیٹر تک پھیل گئی ہے جس پر قابو پانے کے لئے پاک فوج کو طلب کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ بے قابو ہوگئی جس کا اثر بڑھ کر دوکلومیٹر تک پہنچ چکا ہے ،سی ڈی اے کی عملی کی ناکامی کے بعداب پاک فضائیہ اور بری فوج کے ہیلی کاپٹرآگ بجھانے پہنچ گئے ہیں ۔پاک فوج کے جوان کلاجار کے رہائشیوں کی حفاظت کے لئے روانہ ہوگئے تاکہ مقامی آبادی کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔

واضح رہے آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس پر تاحال قابو پایا نہیں جاسکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کی دو بڑی وجوہات میں سگریٹ نوش سیاحوں کی لاپرواہی جبکہ دوسری وجہ یہاں کے دیہاتی اور ٹمبر مافیا کا بتایا گیا جو درخت کاٹ کر آگ لگاتے ہیں تاکہ چوری ہونے والے درختوں کا سراغ نہ لگایا جا سکے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد