وہ سورہ مبارکہ جس کی تلاوت کی جائے تو تنگدستی ، آفتوں اور بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے 

وہ سورہ مبارکہ جس کی تلاوت کی جائے تو تنگدستی ، آفتوں اور بیماریوں سے بچا ...
وہ سورہ مبارکہ جس کی تلاوت کی جائے تو تنگدستی ، آفتوں اور بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے 

  

فقر وتنگدستی ، بیماری اور آفتوں کا نزول بعض اوقات بندے پر اللہ تعالیٰ اس لیے بھی کرتے ہیں تاکہ بندہ اللہ کی طرف متوجہ ہو۔ چنانچہ بہت سے لوگوں کو فقر وفاقہ اور بیماریوں سے انسان اللہ پاک کی طرف متوجہ نہ ہو بلکہ وہ کفر گناہ کے راستے پر مزید اڑجائے تو یہ بڑے خطرے کی بات ہے۔ اس طرح کی کیفیت کے بعد اللہ تعالیٰ بطور استدراج اس کو رزق کی فراوانی اور سامان عیش وعشرت عطا فرما دیتے ہیں۔ا نسان سمجھتا ہے کہ میں ٹھیک جارہا ہوں۔ وہ ان نعمتوں کو لافانی سمجھتاہے کہ اچانک اللہ تعالیٰ ایسی پکڑ فرماتے ہیں کہ وہ سڑک پر آجاتا ہے

اللہ کریم نے انسان کی اس نفسیات کو سورہ انعام میں ارشاد فرمایا ہے ۔

لغوی اعتبار سے الانعام کے معنی چوپائے کے ہیں کیونکہ اس سورۃ کے آخری حصے میں مخصوص جانوروں اور چوپایوں کا ذکر اور احکام بیان کیے گئے ہیں اس لیے اس سورۃ کا نام انعام رکھا گیا ہے۔ جو شخص سورۃ الانعام کو باوضو 41مرتبہ پڑھے تو انشاء اللہ ہر مشکل حل ہوگی اور ہر مقصد میں کامیابی ہوگی۔ اگر کوئی سورۃ الانعام لکھ کر اپنے پاس رکھے گا تو وہ جملہ آفات سے محفوظ رہے گا۔

جو شخص سورۃ الانعام عرق گلاب و زعفران سے لکھ کر اپنے پاس رکھے گا تو اسے دشمن نقصان نہ پہنچا سکیں گے۔

حدیث نبوی ﷺ میں ہے کہ جب سورۃ الانعام اتری تو آپﷺ نے بے ساختہ’’ سبحان اللہ العظیم ‘‘کہا پھر فرمایا ’’ یہ سورۃ پہنچانے اتنے فرشتے آئے ہیں کہ ان کے ہجوم سے آسمان کے کنارے ڈھک گئے ہیں ‘‘اس قدر فضیلت والی اس سورۃ کی تلاوت کی جائے۔ اگرکوئی مہم در پیش ہو تو سورۃ الانعام پڑھ کر دعا کریں کامیابی ہوگی۔

اگر کوئی شخص کسی مہینے کے شروع میں سورۃ الانعام کی تلاوت کرے گا تو وہ اس پورے مہینے میں تمام آفتوں اور مصیبتوں سے محفوظ رہے گا جو عموماً زندگی میں آتی رہتی ہیں۔

(ڈیلی پاکستان آن لائن کے قارئین و ناظرین روحانی مشاورت کے لئے اس ای میل پر رابطہ کریں nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں