درجنوں برطانوی فوجی انڈرویئر پہنے ایسا شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے کہ پوری دنیا میں برطانوی فوج کا مذاق بن گیا

درجنوں برطانوی فوجی انڈرویئر پہنے ایسا شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ...
درجنوں برطانوی فوجی انڈرویئر پہنے ایسا شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے کہ پوری دنیا میں برطانوی فوج کا مذاق بن گیا

  

پرایا(مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک کیپ ورد میں متعدد برطانوی فوجی ایسا شرمناک ترین کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں کہ پوری دنیا میں برطانوی فوج کا مذاق بن گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانیہ کے 130سے زائد فوجی رائل ایئرفورس کے ہوائی جہاز میں سمندر پار برطانوی علاقے فاک لینڈ آئی لینڈز جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے جہاز کو فنی خرابی کے باعث کیپ ورد میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑ گئی۔ ان فوجیوں کو وہاں مختلف ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا۔ ان میں سے اکثر نے شراب پی اور زیرجاموں میں ہوٹلوں سے باہر نکل کر غل غپاڑہ کرنے لگے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

رپورٹ کے مطابق ان میں سے بعض فوجیوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی جو کیپ ورد کی پولیس کی مداخلت پر خاتمے کو پہنچی اور پولیس درجنوں فوجیوں کو گرفتار کرکے لے گئی۔ذرائع کے مطابق فوجیوں کی اس شرمناک حرکت پر اعلیٰ فوجی قیادت شدید غصے میں ہے اور اس نے فوجیوں کے شراب پینے پر ہی پابندی عائد کر دی ہے۔واضح رہے کہ پولیس نے ان فوجیوں سے فی کس 150پاﺅنڈ (تقریباً 24ہزار روپے) جرمانہ وصول کرکے انہیں رہا کر دیا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی