مرکزی بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا،شرح سود6فیصد پربرقرار

مرکزی بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا،شرح سود6فیصد ...

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی بیان جاری کردیا ہے۔

سٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق شرح سود 6 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ معاشی نمو 11 سال کی بلند ترین سطح پر رہنے کا امکان ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال معاشی نمو 6 فیصد رہے گی جبکہ مالی سال کے 8 مہینوں میں مہنگائی کی اوسط شرح 4.1 فیصد رہی۔

سٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے تاہم درآمدات کی رفتار بڑھنے پر خدشات کا بھی اظہار کیا۔

مزید : بزنس /علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...