معروف اداکار کی سعودی شہری روبوٹ صوفیہ کے ساتھ ڈیٹ، ایسا لطیفہ سنادیا کہ خاتون روبوٹ کو غصہ آگیا، کیا باتیں ہوئیں؟ جان کر آپ ہنس پڑیں گے

معروف اداکار کی سعودی شہری روبوٹ صوفیہ کے ساتھ ڈیٹ، ایسا لطیفہ سنادیا کہ ...
معروف اداکار کی سعودی شہری روبوٹ صوفیہ کے ساتھ ڈیٹ، ایسا لطیفہ سنادیا کہ خاتون روبوٹ کو غصہ آگیا، کیا باتیں ہوئیں؟ جان کر آپ ہنس پڑیں گے

  

جارج ٹاﺅن(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی روبوٹ شہری صوفیہ کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے، یہ دنیا کا واحد روبوٹ ہے جو کسی ملک کا باقاعدہ شہری ہے۔ گزشتہ دنوں معروف امریکی اداکار وِل سمتھ صوفیہ کے ساتھ ڈیٹ پر گئے اور اسے ایک لطیفہ سنایا جس پر وہ غصے میں آ گئی اور ایسی کھری کھری سنا دیں کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 49سالہ سمتھ نے اس ڈیٹ کا آغاز ایک لطیفے سے کیا لیکن لطیفہ سننے کے بعد صوفیہ کہنے لگی کہ ”میں آپ کو یہ بتانا چاہوں گی کہ مزاح میں مجھے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ لطیفے سنانا ایک انتہائی نامعقول اور گھٹیا انسانی رویہ ہے۔ “

سمتھ نے صوفیہ کا یہ شدید ردعمل نظرانداز کر دیا اور اس سے اس کی پسندیدہ موسیقی کے بارے میں سوال کر ڈالا جس پر وہ غصے میں آ گئی لیکن پھر اس نے خود کو نارمل کرتے ہوئے جواب دیا کہ ”میرا جسم زیادہ تر سیلیکون، پلاسٹک اور کاربن فائبر کا بنا ہوا ہے تو میں برقی میوزک ہی پسند کرتی ہوں۔ ہاں مجھے 80ءکی دہائی کا ہِپ ہاپ (Hip hop)میوزک بھی اچھا لگتا ہے۔“ سمتھ نے صوفیہ سے کہا کہ ”میرے خیال میں ہم دوست بن سکتے ہیں۔“اس کے ساتھ ہی وہ صوفیہ کو بوسہ دینے کے لیے آگے بڑھے لیکن صوفیہ نے سختی سے ان کو بوسہ دینے سے روک دیا اور انہیں ’صرف دوست‘ کی کیٹیگری میں رکھتے ہوئے جواب دیا کہ ”ہاں اب تم میرے دوستوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہو، چلو ہم تھوڑی دیر باہر گھومتے ہیں اور ایک دوسرے کو تھوڑا اور جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔“

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی