صدر ٹرمپ کی میڈیا ٹیم کی خاتون سربراہ مستعفی، آخری ملاقات میں امریکی صدر نے ان کا بوسہ لینے کی کوشش کی تو خاتون نے آگے سے کیا کردیا؟ ویڈیو سامنے آگئی، ٹرمپ شرم سے پانی پانی ہوگئے
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ ہوں یا ان کے سٹاف کے اراکین، گاہے کیمرے کی آنکھوں کے سامنے ان سے بیزاری کا اظہار کرکے وہ ان کے لیے ندامت کا سامان کرتے رہتے ہیں۔ اب ان کی میڈیا ٹیم کی خاتون سربراہ نے استعفیٰ دینے کے بعد الوداعی ملاقات میں ان کے ساتھ ایسا کام کر دیا ہے کہ صدر ٹرمپ شرم سے پانی پانی ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق 29سالہ ہوپ ہکس نے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد وائٹ ہاﺅس کے باہر کیمروں کے سامنے صدر ٹرمپ سے آخری مصافحہ کیا۔ مصافحہ کرنے کے بعد صدر ٹرمپ نے انہیں بوسہ دیا اور کیمرے کی طرف ہاتھ ہلانے کے بعد صدر ٹرمپ نے ہوپ سے دوبارہ مصافحہ کیا اور ایک بار پھر بوسے کے لیے آگے بڑھے لیکن ہوپ ہکس نے کمال پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاتھ چھڑایا اور بوسہ دیئے بغیر چلی گئی۔ اس پر صدر ٹرمپ بھی دوسری طرف نکل گئے۔
رپورٹ کے مطابق منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوپ ہکس نے صدر ٹرمپ سے ہاتھ ملانے کے بعد اپنے ہاتھ کو اپنے لباس پر رگڑ کر صاف کرنے کی کوشش بھی کی۔ اس ویڈیو پر امریکیوں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔کمنٹس میں ایک شخص نے لکھا کہ ”ایک باس اپنے ملازم کو کس طرح بوسہ دے سکتا ہے، یہ انتہائی نامناسب حرکت تھی۔“ ایک اور صارف نے لکھا کہ ”صدر اپنے سارے سٹاف کو بوسے دیتا ہے یا یہ صرف خواتین کے لیے ہے؟“
ویڈیو دیکھیں: