نواز شریف اور ان کے بچوں پر جرم ثابت ہو چکا ،حسن ،حسین مفرور ،انہیں 2 سے 3 سال سزا ہو گی :فواد چوہدری

نواز شریف اور ان کے بچوں پر جرم ثابت ہو چکا ،حسن ،حسین مفرور ،انہیں 2 سے 3 سال ...
نواز شریف اور ان کے بچوں پر جرم ثابت ہو چکا ،حسن ،حسین مفرور ،انہیں 2 سے 3 سال سزا ہو گی :فواد چوہدری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف ، مریم نواز، حسین اور حسن نواز پر جرم ثابت ہوچکاُ، یہ لوگ عدالت سے باہر آکر من گھڑت گفتگو کرتے ہیں،حسن اور حسین نواز مقدمے سے مفرور ہیں،نواز شریف اپنا مقدمہ ثابت نہیں کر پا رہے ،دستاویزات کے مطابق نوازشریف بھی پیسہ چھپانے والوں میں شامل ہیں،حسن اور حسین مفرور ہیں، ان کو 2 سے 3 سال کی سزا ہونی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’’ٹویٹر ‘‘ پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ،پاناما پیپر ز میں پاکستان کے کسی میڈیا ہاؤس کا تعلق نہیں تھا،جب پاناما پیپر ز کی قلعی کھلی تو شریف خاندان کا نام سامنے آیا ۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟ نوازشریف نے جواب نہیں دیا،2 دن سے کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف کا پراپرٹی سے تعلق نہیں ، جبکہ لندن رجسٹری کے مطابق پراپرٹیز نیلسن نے 1993 میں خریدی ،لندن رجسٹری نے باضابطہ طور پر جے آئی ٹی کو اس سے آگاہ کیا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا دبئی میں فیکٹری لگائی وہاں سے پیسہ آیا ، جبکہ پہلے دن سے ان کا مؤقف تھا کے فلیٹس نواز شریف کے نہیں بچوں کے ہیں۔انہوں نے 31سے یکم اپریل تک لاہور میں ہونے والی ممبر سازی مہم کے حوالے سے اہل لاہور کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عمران خان کا ساتھ دینے کا مطلب ہے کہ آپ پاکستان کا ساتھ دے رہے ہیں،عمران خان اس سے پہلے 10 شہروں میں گئے ہیں جہاں انہوں نے 65 جلسے کیے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔انہوں نے شہریوں کو کہا کہ  آئیں کل آپ بھی باہر نکلیں۔

مزید : قومی