’صرف 15 روپے دیں او ر20 منٹ کے لئے ایک لڑکی۔۔۔‘ شاپنگ مال نے ایسی پیشکش متعارف کروادی کہ آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

’صرف 15 روپے دیں او ر20 منٹ کے لئے ایک لڑکی۔۔۔‘ شاپنگ مال نے ایسی پیشکش متعارف ...
’صرف 15 روپے دیں او ر20 منٹ کے لئے ایک لڑکی۔۔۔‘ شاپنگ مال نے ایسی پیشکش متعارف کروادی کہ آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شاپنگ مالز میں گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے کئی طرح کی سہولیات متعارف کروائی جاتی ہیں لیکن چین میں ایک شاپنگ میں نے لوگوں کو ایسی پیشکش کر دی ہے کہ سن کر آپ کو یقین نہیں آئے گا۔ ویب سائٹ medium.com کی رپورٹ کے مطابق چینی صوبے گوانگ ڈونگ کے ایک شاپنگ مال نے تنہائی کے شکار گاہکوں کو شاپنگ کے دوران ساتھی لڑکیاں دینے کی پیشکش کی ہے جس کی فیس 1یوآن فی 20منٹ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس شاپنگ مال میں اپنی گرل فرینڈز کے ساتھ آنے والوں کو بھی یہ پیشکش کی گئی ہے کہ اگر وہ اپنی گرل فرینڈ کو کسی کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں تو انہیں اس کے عوض رقم ادا کی جائے گی۔ یہ لڑکیاں رقم ادا کرنے والے شخص کے ساتھ اس کی گرل فرینڈ بن کر شاپنگ مال میں گھومتی ہیں اور شاپنگ میں اس کی مدد کرتی ہیں۔ اسی طرح اس شاپنگ مال میں خواتین کے لیے کرائے کے بوائے فرینڈز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جو خواتین کو شاپنگ میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ ان کا سامان بھی اٹھاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق شاپنگ مال میں لڑکیوں اور لڑکوں کی قطاریں لگائی جاتی ہیں اور مردوخواتین ان میں سے اپنی پسند کے ساتھ کومنتخب کرکے اس کے ساتھ شاپنگ کرتے ہیں اور واپسی پر اس کی فیس ادا کرکے گھر چلے جاتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...