کیا آپ کو معلوم ہے کہ ماہرہ خان کو ان کے ساتھی اداکار کس نام سے پکارتے ہیں ؟ ماہرہ خان کی نجی زندگی کے بارے میں وہ معلومات جو شائد آج سے پہلے آپ نے کہیں نہیں پڑھی ہوں گی

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ماہرہ خان کو ان کے ساتھی اداکار کس نام سے پکارتے ہیں ؟ ...
کیا آپ کو معلوم ہے کہ ماہرہ خان کو ان کے ساتھی اداکار کس نام سے پکارتے ہیں ؟ ماہرہ خان کی نجی زندگی کے بارے میں وہ معلومات جو شائد آج سے پہلے آپ نے کہیں نہیں پڑھی ہوں گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان آج کل اپنی سیگریٹ پیتے ویڈیو کے باعث ایک مرتبہ تنازعوں میں گھر گئی ہیں تاہم وہ ہر پاکستانی کے دل میں بستی ہیں اور اس کی وجہ ان کی اداکاری اور اپنے کام سے محبت بھی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان کی زندگی ایک کھلی کتاب کی طرح ہیں تاہم کھلی کتاب کے بھی کچھ حصے ایسے ہوتے ہیں جنہیں انسا ن عام سمجھ کر نظر انداز کر دیتاہے اور کبھی بھی اس حقیقت سے آشنا نہیں ہو پاتا تاہم اب ماہرہ خان کی نجی زندگی کے بارے میں ایسی معلومات سامنے آئیں ہیں جو کہ شائد ان کے قریبی لوگ ہی جانتے ہیں ہوں گے ۔

عام طور پر اداکارﺅں کے بارے میں یہی تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو فٹ رکھنے کیلئے بہت زیادہ ڈائٹ کرتی ہیں اور کھانے کے معاملے میں بہت ہی احتیاط سے کام لیتی ہیں تاہم ماہرہ خان بالکل ایسی نہیں ہیں اور جب ان کے سامنے لذیز کھانا آتاہے تو وہ خود کو روک نہیں پاتیں اور دل کھول کر کھاتی ہیں ۔

ہر خاتون اداکار اپنے آپ کو خوبصورت بنانے کیلئے جم ضرور جاتی ہیں تاہم آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ ماہرہ خان ان سب سے بہت دور ہیں انتہائی خوبصورت ماہرہ خان بالکل بھی جم نہیں جاتی اور کسی قسم کی کوئی ورزش نہیں کرتی ہیں یعنی ان کا حسن خدا کی طرف سے دیا ہو ایک نایاب تحفہ ہے ۔

ہر ستارے میں کوئی نہ کوئی ایسی چیز ضرورہوتی ہے جو اسے دوسروں سے مختلف بناتی ہیں اور ماہرہ خان میں بھی ایک عادت ہے اور وہ عادت ان کی ’لکھنے ‘کی ہے ، ماہرہ لکھنے کا بھی شوق رکھتی ہیں اور روز انہ کچھ نہ کچھ اپنی ذاتی کتاب میں لکھتی ضرورہیں اور وہ سمجھتی ہیں کہ یہ کسی کو دکھانے کیلئے نہیں ہے بلکہ صرف ان کے اپنے لیے ہے ۔

ہرستارہ کسی نہ کسی بڑے ستارے سے مانوس اور اس کا مداح ضرور ہوتاہے اور کہیں نہ کہیں اس کی جھلک بھی ان کے رویے میں نظر آ ہی جاتی ہے اور آپ کو یہ جان کر بالکل حیرت نہیں ہو گی کہ وہ مادھوری کی بہت بڑی مداح ہیں اور ان کی اداکاری دیکھتے ہوئے ہی پروان چڑھی ہیں ۔

ماہرہ خان کو ان کے ساتھی اداکار انہیں محبت سے ’مزدور خان ‘ بلاتے ہیں اس کی وجہ بھی انتہائی دلچسپ ہے ، انسان جب تک اپنے کام سے محبت اور اسے پوری ایماندار سے نہیں کرتا ، اسے اس کا صلہ بھی نہیں ملتا ، تو ایسا ہی کچھ ماہرہ خان کرتی ہیں جب وہ شوٹنگ پر ہوتی ہیں تو اپنی پوری توانائی صرف کرتے ہوئے محنت کرتی ہیں اور اسی وجہ سے ان کے دوست نہیں اس نام سے بھی پکار لیتے ہیں ۔

مزید : تفریح