کیا آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان آ نے والی ویسٹ انڈیز میں ایسے کتنے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ابھی تک انٹرنیشنل میچز میں ڈیبیو بھی نہیں کیا ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

کیا آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان آ نے والی ویسٹ انڈیز میں ایسے کتنے کھلاڑی ہیں ...
کیا آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان آ نے والی ویسٹ انڈیز میں ایسے کتنے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ابھی تک انٹرنیشنل میچز میں ڈیبیو بھی نہیں کیا ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز بورڈ نے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں کرس گیل، براوو ، جیسن ہولڈر شامل نہیں جب کہ پاکستان سپر لیگ تھری کھیلنے والے سنیل نارائن اور کیرن پولارڈ نے بھی پاکستان آنے سے انکار کیا۔ ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں 4 ایسے کھلاڑی بھی موجود ہیں جنہوں نے اب تک اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز یکم اپریل سے ہورہا ہے جس کے تحت 3 میچز کھیلے جائیں گے جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
قومی ٹیم کی جانب سے پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل کے اگلے دن ہی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا تھا جس میں پی ایس ایل تھری کے 3 نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے البتہ ویسٹ انڈین بورڈ نے بڑے کھلاڑیوں کی جانب سے سیکیورٹی مسائل کے سبب پاکستان آنے سے انکار کے بعد اسکواڈ منتخب کرنے میں بہت تاخیر کی۔
ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں جیسن محمد کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں آندرے فلیچر، سیموئل بدری، دنیش رام دین، مارلن سیموئلز، ریاد ایمرٹ، کیمو پال، ا?ندرے میک کارتھی، رومین پاویل، ویرا سیمی پرمال، اوڈین اسمتھ، چیڈوک والٹن اور کیسرک ولیمز شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -