ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ،2اہلکار شہید،2زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ،2اہلکار ...
ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ،2اہلکار شہید،2زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 2اہلکاشہید جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی اوکی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جبکہ2  زخمی ہوگئے ہیں،دھماکہ معمول کے مطابق ڈی پی او سکواڈ کے قریب ہوا جس سے سکواڈ میں شامل ایک گاڑی متاثرہوئی تاہم اس حملے میں ڈی پی اومحفوظ رہے ۔دھماکے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیااور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /ڈیرہ اسماعیل خان