آئندہ ماہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا امکان ، اوگرا نے سفارشات حکومت کو بھجوا دیں

آئندہ ماہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا امکان ، اوگرا نے سفارشات حکومت کو ...

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کوبھجوا دی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو سمری ارسال کی گئی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 5 روپے 26 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔اوگرا کی جانب سے وزارتِ پیٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 65 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل 55 پیسے اضافے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت سے ہوگا اور حکومت کی جانب سے منظوری کے نتیجے میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

روزنامہ پاکستان کے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : بزنس /اہم خبریں /قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...