”عالمی برادری ایران کے ساتھ یہ کام کرے تاکہ ۔۔۔“ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا ، انتہائی حیران کن خبر آ گئی

”عالمی برادری ایران کے ساتھ یہ کام کرے تاکہ ۔۔۔“ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ...
”عالمی برادری ایران کے ساتھ یہ کام کرے تاکہ ۔۔۔“ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا ، انتہائی حیران کن خبر آ گئی

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران پر سیاسی اور اقتصادی دباو¿ ڈالے تا کہ خطے میں عسکری مقابلے سے گریز کیا جا سکے۔

العربیہ کے مطابق امریکی اخبار The Wall Street Journal سے گفتگو کرتے ہوئے بن سلمان کا کہنا تھا کہ پابندیوں سے ایران پر مزید دباو پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم عسکری تنازع سے اجتناب میں کامیاب نہ ہو سکے تو غالب گمان ہے کہ آئندہ 10 سے 15 برسوں کے دوران ایران کے ساتھ جنگ میں کودنا پڑے گا۔

یمن کی جنگ کے بارے میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ اگر ہم 2015ء میں مداخلت نہ کرتے تو یمن حوثیوں اور القاعدہ کے درمیان تقسیم ہو چکا ہوتا۔

بن سلمان کی امریکی اخبار کے ساتھ گفتگو حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت پر 7 بیلسٹک میزائل داغے جانے کے 3 روز بعد سامنے آئی ہے۔ سعودی دفاعی نظام نے اتوار کے روز داغے جانے والے ان ساتوں میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا تھا۔ تباہ شدہ میزائل کے ٹکڑے لگنے سے مملکت میں مقیم ایک مصری باشندہ جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔

مزید : عرب دنیا