کترینہ کیف کی بہن نے بھی بالی ووڈ میں انٹری مار دی کیسی دکھتی ہیں؟ تصاویر دیکھ کر آپ بھی بس دیکھتے ہی رہ جائیں گے

کترینہ کیف کی بہن نے بھی بالی ووڈ میں انٹری مار دی کیسی دکھتی ہیں؟ تصاویر ...
کترینہ کیف کی بہن نے بھی بالی ووڈ میں انٹری مار دی کیسی دکھتی ہیں؟ تصاویر دیکھ کر آپ بھی بس دیکھتے ہی رہ جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈبار بی ڈول کترینہ کیف جنہیں اپنے ابتدائی کیریئر میں ہندی زبان اور ڈانس میں مہارت نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش تھیں۔اب ان کی چھوٹی بہن ازابیل کیف اپنے بولی وڈ کیریئر کا آغاز ایک ڈانس فلم سے کرنے جا رہی ہیں،ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ازابیل کیف کی فلم کا ان کی بڑی بہن کترینہ کیف کی فلم ”اے بی سی ڈی 3‘‘ سے ٹکر ہوسکتا ہے۔

ازابیل کیف اس فلم میں’ ’بال روم“ اور’ ’لاطینی“ ڈانس کرتی نظر آئیں گی، جب ان کی بڑی بہن کترینہ کیف بھی ڈانس فلم ”اے بی سی ڈی تھری“ میں ڈانسر کے روپ میں نظر آئیں گی۔

ازابیل اپنے بولی وڈ ڈیبیو کا آغاز نئے اداکار سورج پنچولی کے ساتھ کرنے جا رہی ہیں، جو اس سے پہلے سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ”ہیرو“ میں ایکشن دکھا چکے ہیں۔

ازابیل کیف ”ٹائم ٹو ڈانس“ سے بولی وڈ ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں، تاہم وہ اس سے قبل ایک انگریزی فلم سے کیریئر کا آغاز کر چکی ہیں.

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

مزید : تفریح