خاتون نے اپنا گھر کرائے پر دے دیا ، پھر کچھ عرصہ بعد اپنے والدین کو اسکی حالت چیک کرنے بھیجا تو وہاں کیا شرمناک ترین کام ہورہا تھا ؟ دیکھ کر پورا خاندان ہی ڈپریشن میں چلا گیا

خاتون نے اپنا گھر کرائے پر دے دیا ، پھر کچھ عرصہ بعد اپنے والدین کو اسکی حالت ...
خاتون نے اپنا گھر کرائے پر دے دیا ، پھر کچھ عرصہ بعد اپنے والدین کو اسکی حالت چیک کرنے بھیجا تو وہاں کیا شرمناک ترین کام ہورہا تھا ؟ دیکھ کر پورا خاندان ہی ڈپریشن میں چلا گیا

بوسٹن(نیوز ڈیسک) کرائے پر گھر دینے والوں کو اکثر یہ دکھ دیکھنا پڑ جاتا ہے کہ کرایہ دار گھر کا کچھ نقصان ضرور کر جاتے ہیں۔ امریکی ریاست ماساچوسٹس سے تعلق رکھنے والی خاتون آرٹسٹ لیاہ باسیت بھی کرائے پر گھر دے بیٹھی، لیکن اس کے گھر کے ساتھ جو ہوا اسے الفاظ میں بیان کرنا اگر ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے۔ لیاہ کو معلوم نہیں تھا کہ جس شخص کو وہ گھر کرائے پر دے رہی ہیں وہ فحش فلموں کا فوٹوگرافر ہے۔ اس شیطان صفت شخص نے چپکے سے لیاہ کے گھر کو فحش فلموں کے سٹوڈیو میں بدل دیا اور گھر کا کوئی کونہ ایسا نہیں چھوڑا جہاں اس نے فحش فلموں کی شوٹنگ نہ کی ہو۔

مقامی اخبار ’ونیارڈ گزٹ‘ کے مطابق لیاہ چونکہ آرٹسٹ ہیں تو ان کے گھر میں ان کی اپنی بنائی ہوئی پینٹنگز کی بڑی تعداد بھی آویزاں تھی۔ جاشوا سپیفرڈ نامی بے حیا کرایہ دار نے ان کی یہ پینٹنگز بھی اپنی فلموں میں استعمال کرنے سے گریز نہیں کیا۔ لیاہ کا کہنا ہے کہ انہیں یہ دیکھ کر سخت صدمہ پہنچا کہ جاشوا نے اپنی بیہودہ فلموں کو جمالیاتی رنگ دینے کے لئے ان کی بنائی ہوئی پینٹنگز کو دل کھول کر استعمال کیا، اور فلمو ں کی شوٹنگ کے دوران ان پینٹنگز کو ایسی ایسی جگہ پر رکھا کہ جسے وہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتیں۔ شیطان کے چیلے نے بیچاری آرٹسٹ کے گھر کے ہر کمرے، حتٰی کہ باورچی خانے، گیراج اور لان میں بھی فحش فلموں کی شوٹنگ کی۔

اپنے گھر اور پینٹنگز کی اس بے قدری اور توہین کی تفصیلات لیاہ تک اس وقت پہنچیں جب انہوں نے حال احوال جاننے کے لئے اپنے والدین کو گھر کا چکر لگانے کے لئے بھیجا۔ بیچارے معمر والدین بھی گھر کی ناقابل بیان حالت دیکھ کر بہت شرمندہ ہوئے جبکہ بعد ازاں لیاہ نے خود آ کر چھان بین کو تو بہت کچھ ایسا برآمد ہوا جو اس کے معمر والدین کی نظر سے اوجھل رہ گیا تھا۔ لیاہ کا کہنا ہے کہ وہ شدید صدمے سے دوچار ہیں اور اپنا گھر خالی کروانے کے بعد بھی اس میں جانے کی ہمت نہیں کر پا رہیں۔ انہوں نے جاشوا کے خلاف پراپرٹی کو نقصان پہنچانے، گھر کا غیر قانونی استعمال کرنے، آرٹ ورک کا غیر قانونی استعمال کرنے اور ذہنی صدمہ پہنچانے جیسے الزامات کے تحت مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...