لا ہورمیں لیڈی ہیلتھ ورکرزکا دھرنا،مطالبات کی منظوری کے بعد ختم

لا ہورمیں لیڈی ہیلتھ ورکرزکا دھرنا،مطالبات کی منظوری کے بعد ختم
لا ہورمیں لیڈی ہیلتھ ورکرزکا دھرنا،مطالبات کی منظوری کے بعد ختم

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے بعد لاہور مال روڈ چیرنگ کراس پر پانچ روز سے جاری لیڈی ہیلتھ ورکرز نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری برائے صحت علی جان خان کے ساتھ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے معاملات طے پا گئے، میڈیا سے گفتگو میں صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز رخسانہ انور کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری کانوٹی فیکیشن جاری ہوگیا ہے، کامیابی کا ساراکریڈٹ ہیلتھ ورکرز کوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ دھرنے کے پانچ روز کے دوران پنجاب اسمبلی کی اطراف کی سڑکیں مکمل طور پر بند رہیں، دھرنے کے باعت چیئرنگ کراس پر ٹریفک جام رہا، جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور