ای ایکس ڈی اور ہنڈائی نشاط موٹرز کے درمیان اشتراک
لاہور(پ ر)پاکستان میں SAPکے واحد پلاٹینیم پارٹنر ایکسلینس ڈلیورڈ(ExD)کی جانب سے ہنڈائی نشاط موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کوSAP S4 HANA 1809پراجیکٹ کی فراہمی کیلئے ہنڈائی نشاط موٹرز کے ہیڈ آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ہنڈائی نشاط موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ ،نشاط گروپ اور Sojitz Corporationاور ملت ٹریکٹرز کا مشترکہ منصوبہ ہے جس کے تحت پاکستان میں ہنڈائی کار کی پروڈکشن و اسمبلی کی جائیگی ۔ہنڈائی نشاط پرائیویٹ لمیٹڈ کے ٹیکنیکل پارٹنر کے تحت ExDادارے میں SAPکی جانب سے آٹو موٹیو سیکٹر کیلئے وضع کردہ عالمی معیارات کے مطابق ٹیکنیکل ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائیگا جس میں مقامی مطلوبہ ضروریات کا بھی خیال رکھا جائیگا ،اس کے ساتھ ساتھ خدمات کی بہترین فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بیک آفس اور آپریشنل سپورٹ بھی فراہم کی جائیگی ۔اس موقع پر ہنڈائی نشاط موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ایف او نوریز عبداللہ کا کہنا تھا کہ بدلتے ہوئے حالات کے ساتھ تیزی سے ترقی کرنے والی کمپنی کے ناطے ہمیں اپنی بنیادی حکمت عملی پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی اور خود کو بہترین پریکٹسز پر مشتمل آپریشنز کے مطابق ڈھالنا ہوگا ،ہم اپنے سسٹم پارٹنر کے طور پر SAP اور نفاذ کیلئے ExDکو پارٹنر بنانے پرانتہائی فخر محسوس کرتے ہیں،ان دونوں اداروں کی جانب سے ملنے والی سپورٹ ہماری کامیابیوں کیلئے انکے عزم کو ظاہر کرتی ہے ۔ہنڈائی نشاط موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کی ٹیم کی سربراہی،) (COOسی او او Tatsuya Satoکررہے تھے جبکہ دیگر اراکین میںCFOسی ایف او نوریز عبداللہ ،فنانشل کنٹرولرMaeda Takahiroاور(MD) ڈی ایم فنانس سعد مسعود تھے جبکہ اس موقع پر ExD کی جانب سے CEOسی ای او سجاد سید،COOسی او او واصل امجد،ہیڈ آف سیلز اجلال نقوی اور پراجیکٹ منیجر حمزہ خان موجود تھے ۔
ExDکے سی ای او سجاد سید کا کہناتھا کہ اس پراجیکٹ کیلئے پاکستانی مارکیٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنڈائی نشاط موٹرز کی ضروریات کے مطابق سلوشنز فراہم کئے گئے ہیں،ہماری تاریخ گواہ ہے کہ ہماری خدمات کی بدولت ہمارے کلائنٹس کی ترقی اور کامیابیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ہم ہنڈائی نشاط موٹرز کو بھی اپنی یہی اعلیٰ خدمات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں۔تقریب میں اس سسٹم کے ذریعے عبداللہ نے پہلی انٹری کرنے کا مظاہرہ بھی کیا اور اس سسٹم کا باقاعدہ افتتاح ہوا،اس موقع پر ہنڈائی نشاط موٹرز کے مختلف ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس،بزنس پروسیس اونرز ،ہنڈائی نشاط موٹرز کے نمایاں کلائنٹس،ExDٹیم کے اراکین اور کنسلٹنٹس بھی موجود تھے ۔
