نمل یونیورسٹی گیٹ پر طلبہ کے مابین تصادم دو طالبعلم زخمی ‘ پولیس کارروائی شروع
ملتان (وقائع نگار )ملتان میں یونیورسٹی کے طلبا آپس میں لڑ پڑے ،نمل یونیورسٹی کے گیٹ پر طلباء کے مابین ہونے والے تصادم میں دو طالبعلم زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )
گیا تفصیل کے مطابق ملتان کے علاقے بوسن روڈ پر واقع نمل یونیورسٹی کے باہر طلباء کے دو گروپوں میں تصادم ہو گیا جھگڑے کے واقعہ میں دو طالب علم زخمی ہوئے، زخمی طلباء کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا،طلباء کے درمیان یونیورسٹی کے اندر معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر باہر آنے پر آمنا سامنا ہوا اور دونوں گروپوں میں جھگڑا ہوا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔۔
طلبہ تصادم
