مجھے عوام کی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا ، جہانگیرخان ترین
لودھراں( نما ئند ہ پا کستا ن ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہاہے کہ لودھراں سے بہاولپور کے لئے ترکی سے نئی بسیں جلد لودھراں پہنچ رہی ہیں جس کے بعد بہترین معیار کی بس سروس شروع ہوجائے گی اس حوالے سے پنجاب حکومت اور وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
کھچی سے میری بات ہوگئی ہے۔کہروڑپکا میں پی ٹی آئی رہنما نواب امان اللہ خان کے کزن نواب احسان اللہ خان کی وفات اور ملک ممتاز خان جوئیہ کے بھائی فیاض خان جوئیہ کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اگر مجھ سے ملکی خدمت کے لئے کام لینا چاہتے ہیں تو اپوزیشن کو کیوں اعتراض ہے؟مجھے عوام کی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ میں ملک اور اپنے لوگوں کی خدمت کرناچاہتاہوں۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے جو ہمارے ماتحت نہیں ہے۔پی پی کا ٹرین مارچ صرف زندہ رہنے کے لئے ہے اس سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔کرپٹ ٹولے کو نیب اور عدالتوں کا سامنا کرکے حساب دینا ہوگا۔جہانگیر ترین نے کہا کہ معیشت کے مسائل سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہیں حکومت عوام کی بہتری اور خوشحالی کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ۔حکومت سنہری پاکستان کی راہ پر گامزن ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ کہروڑپکا کو کبھی نظر انداز نہیں کیا کہروڑپکا میں بہت جلدترقی نظر آئے گی۔قبل ازیں جہانگیر ترین نے یونین کونسل ڈیرہ جنڈ میں راول خان بلوچ کے والد اور پرویز خان بلوچ کے چچا کی وفات پر لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما نواب امان اللہ خان،رانا فراز نون ، رضا شاہ گیلانی ،رانا ارسلان خان ، حاجی راؤ عمران ،ملک اقبال ریحان ،شیخ منور و دیگر رہنما بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے۔
جہانگیر ترین
