حلقہ کی پسماندگی ‘ محرومیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ‘ عامر نواز چانڈیہ
ترنڈہ محمد پناہ( نمائندہ خصوصی) حلقہ کی پسماندگی اور محرومیوں کا خا تمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے حلقہ 256میں بہت جلد میگا پروجیکٹ پر کام شروع ہوجائیں گے ۔ پکا لاڑاں میں واپڈ ا سب ڈویژ ن کاقیام اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے سردار عا مر نواز (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
خان چانڈیہ نے امین آباد میں رانا خلیل احمد ضیا ء کے ڈیرے پر عمادین علاقے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ دور میں حلقہ 256کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا مگر اب امین آباد ،خان بیلہ ،پکا لاڑاں ،ظفر آبا د، شیدانی دیگر تما م یونین کونسلوں میں یکساں ترقیاتی کام کرائیں جائیں گے ۔شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے ڈریکٹ مجھ سے رابطہ کریں عوام کی فلاح بہبود کا مشن لیکر میدان سیاست میں آیا ہوں ۔کسی ورکر سے زیادتی ہر گز برداشت نہیں کرونگا ۔اس موقع پر رانا محمد عبداللہ ،رانا ثناء اللہ خان ،رئیس محمد طاہر ،رانا فاروق احمد ،رانا محمدیونس ،رانا محمد اسماعیل ،رانا غلام مصطفی ، اے ڈی عباسی ،خلیل احمد گوپانگ ،سید مصطفی اقبال شاہ ،ڈاکٹر رانا محمد عثمان ،رانا محمد طیب،سید سلیم رضا ،پپو شاہ ،رانا عبدالجبار ،رانا محمد شاہد ،رانا ہارون عباس ،محسن نواز چانڈیہ ،محمود خان ایڈوکیٹ ،ڈاکٹر عاطف نواز خان چانڈیہ،سید رضا گیلانی،سید سلطان شاہ ،سید آصف رضا نقوی ،سمیت دیگر سرکردہ شخصیات موجود تھے ۔
عامر چانڈیہ
