میٹرو بس روٹ ،پل کا حصہ ٹوٹ کر گرنے سے شہری بال بال بچ گئے

میٹرو بس روٹ ،پل کا حصہ ٹوٹ کر گرنے سے شہری بال بال بچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سپیشل رپورٹر) بوسن روڈ پر میٹرو بس روٹ پر ناقص میٹیریل کے استعمال کا پول کھل گیا پل کا حصہ ٹوٹ کر گرنے سے شہری بال بال بچ گئے معلوم ہوا ہے بوسن روڈ پر واقع ہے نشیمن(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

کالونی کے بالمقابل سڑک کے اوپر سے میٹرو بس روٹ کا گزر رہا ہے۔گزشتہ روز ناقص میٹیریل سے تیار ہونے والا میٹرو بس روٹ کے پل کے دونوں اطراف کے نچلے حصے ٹوٹ کر سڑک پر گرنے لگے جس کی وجہ سے شہری بال بال بچ گئے۔شہریوں نے نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پل کی مرمت فوری طور پر کروائی جائے ورنہ کسی وقت بھی پل گرنے سے کوئی بڑا سانحہ پیش آ سکتا ہے