کھاد ڈیلر کے قتل میں ملوث 4ملزمان گرفتار 7لاکھ نقدی ‘ اسلحہ برآمد
شادن لُنڈ (نمائندہ پاکستان)حافظ عبدالمجید صنم کے قتل میں ملوث 4ملزمان گرفتار ،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور 7لاکھ روپے نقدی بر آمد ،پٹرولنگ پوسٹ اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث ملزمان بھی ٹریس کر لئے گئے ،ڈی ایس پی ریاض بخاری کی پریس بریفنگ ،مقتول کے ورثاء نے پولیس کو ہار پہنائے ،تفصیلات کے مطابق دو ماہ قبل شادن لُنڈ میں دن دیہاڑے کھاد ڈیلر حافظ عبدالمجید کو ڈکیتی کے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور50لاکھ روپے نقدی چھین کر لے گئے جس کا تھانہ کالا میں مقدمہ درج ہوا آر پی او اور ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کی خصوصی ہدایت پر ڈی جی خان پولیس اور سی آئی اے سٹاف ڈیرہ غازیخان کے انچارج حامد مقبول کی کاوشوں سے ملزمان ٹریس ہو گئے جن میں مہتاب عرف مولہو ،محمد عرفان لڈانی ،محمد بلال چانڈیہ اور نذیر احمد دھوتی گرفتار ہو گئے جبکہ ان کے دو ساتھی تا حال مفرور ہیں پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والا آتشیں اسلحہ اور 7لاکھ روپے نقدی بھی بر آمد کرلی ڈی ایس پی ریاض بخاری نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بقیہ ملزمان اور رقم جلد بر آمد کرلیں گے جبکہ پٹرولنگ پوسٹ اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے ملزمان بھی ٹریس کر لئے گئے ہیں جلد بے نقاب ہونگے پریس بریفنگ شادن لُنڈ پولیس چوکی پر دی گئی جس میں ڈی ایس پی ریاض بخاری کے علاوہ سی آئی اے سٹاف انچارج حامد اقبال ،ایس آئی حفیظ اللہ اور انجمن تاجران شادن لُنڈ کے تمام عہدیداران بھی موجود تھے موقع پر موجود مقتول کے بیٹے محمد حمزہ اور مقتول کے بھائی قاری سعید احمد حیدری نے پولیس کی کاوش کو سراہا اور ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کو ہار پہنائے ۔
کھاد ڈیلر
