سرائیکستان قومی کونسل کے زیراہتمام معروف سنگر نسیم سیمی کی یاد میں آج تعزیتی ریفرنس

سرائیکستان قومی کونسل کے زیراہتمام معروف سنگر نسیم سیمی کی یاد میں آج تعزیتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹی رپورٹر)ملتان سرائیکستان قومی کونسل ملتان کی طرف سے عالمی شہرت یافتہ سنگرز طالب درد مرحوم اور نسیم سیمی مرحومہ کی یاد میں(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

تعزیتی ریفرنس مورخہ 30 مارچ 2019ء بروز ہفتہ بوقت شام 4 بجے جھوک سرائیکی دولت گیٹ ملتان میں منعقد ہوگا ۔ ملتان کے فنکار ، گلوکار ، شاعر ادیب و دانشور مرحومین کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ نے کہا کہ دونوں فنکار ملک و قوم کا سرمایہ تھے ۔ ان کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ طویل عرصہ تک پُر نہ ہو سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ دکھ اس بات کا ہے کہ ہمارے فنکار حکومت کی بے توجہی کا شکار ہیں ۔ نسیم سیمی دو سال سے بیمار تھی ‘ بغیر علاج سسک سسک کر مر گئی ۔ حکومت کو ہزار اپیلوں کے باوجود کوئی توجہ نہ دی گئی ۔ اس کے مرنے کے بعد وزیراعلیٰ کی طرف سے خراج تحسین پیش کرنے کا کیا فائدہ؟ ظہور دھریجہ نے کہا کہ آج سرائیکی صوبہ ہوتا تو ہمارے فنکار ‘ ادیب ‘ شاعر اس طرح کے حالات کا شکار نہ ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبہ وسیب کی تمام طبقات کی ضرورت ہے ۔ آج وسیب کا ہر شخص صوبہ مانگ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج شمع بناسپتی کی طرف سے نئی برانڈ کی لانچنگ سرمنی تھی ‘ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو شیخ احسن رشید نے اپنے خطاب میں واضح طور پر کہا کہ ہمارے خطے کو صوبے کی ضرورت ہے ۔ میرے سمیت ہر شخص صوبے کا حامی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس خطے کی تہذیب ثقافت اور ادب کی پروموشن کیلئے کام کریں گے‘ یہی وجہ ہے کہ آج کی تقریب میں ہم نے مہمانوں کو سرائیکی اجرکیں پہنا کر ملتان کے رنگ میں رنگ دیا ہے ۔ ظہور دھریجہ نے کہا کہ شیخ احسن رشید کی طرف سے سرائیکی صوبے کی حمایت کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اس خطے کا ہر شخص صوبہ مانگ رہا ہے ، اب حکمرانوں کو بلا تاخیر اپنے وعدے کے مطابق سرائیکی صوبے کے قیام کیلئے اقدامات کرنے ہونگے۔
تعزیتی ریفرنس