میپکو، لائن لاسسز میں اضافہ کرنے ، بجلی چوری پکڑے جانے پر5افسر، اہلکار معطل

میپکو، لائن لاسسز میں اضافہ کرنے ، بجلی چوری پکڑے جانے پر5افسر، اہلکار معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر )میپکو اتھارٹی نے لائن لاسز میں اضافہ کرنے اور بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی جانے پر 5افسروں واہلکاروں (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

کو معطل کردیاہے ۔ واپڈا ایفی شینسی اینڈ ڈسپلن (ای اینڈ ڈی ) رولز 1978کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایس ڈی او مخدوم پور سب ڈویژن محمد نواز، ایس ڈی او فرسٹ سب ڈویژن میاں چنوں انعام اللہ اور ایس ڈی او فرسٹ سب ڈویژن جہانیاں محمد یاسر کو معطل کیاگیاہے ۔ تینوں ایس ڈی اوز کورواں مالی سال 2018-19 کے پہلے 9ماہ ( جولائی 2018ء تامارچ2019ء) کے دوران لائن لاسز کی شرح میں اضافہ کرنے پر معطل کیاگیاہے ۔وہاڑی میں میسرز افضل آئس فیکٹری کی بڑے پیمانے پر پکڑی جانے والی بجلی چوری اور ناقص کارکردگی پر ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن وہاڑی رانا اشتیاق احمد اور ایم اینڈ ٹی ڈویژن وہاڑی کے لیب اسسٹنٹ عابد مختار کو معطل کیاگیاہے ۔ایس ڈی اوز اور لیب اسسٹنٹ کو فوری طورپر میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔دریں اثناء ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد عمر لودھی نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے پر شجاع آبادسب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ سیکنڈ محمد رمضان کو معطل کردیاہے اور فوری طورپر ملتان سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
لائن لاسسز