حکومتی پالیسوں کی وجہ سے معیشت کا بیڑہ غرق ہوگیا،فضل الرحمن

حکومتی پالیسوں کی وجہ سے معیشت کا بیڑہ غرق ہوگیا،فضل الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی نہیں تباہی آئی ہے۔ جے یو آئی نے اسلام آباد کا رخ کیا تو حکمرانوں کو اندازہ ہو جائیگا۔دارالعلوم ہدایت الاسلام کی 50 سالہ(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی پالیسوں کی وجہ سے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا گیا اور روپے کی قدر کم ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے روزانہ کے حساب سے 15 ارب روپے کے قرضے لیے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے بین الاقوامی دباؤمیں فیصلے کیے ہیں ۔ہم جعلی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے ۔عوام نے فیصلہ کچھ کیا اور نتائج کچھ اور آئے۔ہم اسٹیبلشمنٹ کو بتانا چاہتے ہیں کہ انہوں نے غلط لوگوں کی سرپرستی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے خلاف ریاستی ادارے استعمال ہو رہے ہیں۔ مسلمان کو مارا جا رہا مگر دہشت گرد بھی مسلمان کو قرار دیا جا رہا ہے۔
مولانا فضل الرحمن