آج کی مہذب زندگی اولیاء کرام کے فیضان کی مرہون منت ہے ‘ حسین جہانیاں
لودھراں(نما ئند ہ پا کستا ن) صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حسین جہانیاں گردیزی نے کہاہے کہ میلے و عرس ہماری تہذیبی زندگی کے عکاس ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ آج کی مہذب زندگی اولیاکرام کے فیضان کی مرہون منت ہے ۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں دنیا پور میں روحانی شخصیت حضرت سلطان ایوب قتال ؒ کے عرس کے موقع پر میلے کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت(بقیہ نمبر6صفحہ12پر )
مہمان خصوصی ایک بہت بڑے پنڈال میں شائقین میلہ و عقیدت مندان اولیاء کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور سید وسیم حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن رحیم طلب، معززین علاقہ محمد شاہ گیلانی، سید اکبر گیلانی، سید مظہر گیلانی ، جعفر حسین گیلانی، طلعت عباس گردیزی اور ہزاروں لوگ موجود تھے۔ صوبائی وزیرمینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حسین جہانیاں گردیزی نے مزیدکہاکہ میلہ محبتیں بانٹنے اور بچھڑنے والوں کے ملنے کا نام ہے ۔انہوں نے پنڈال میں دنیا پور کے قرب و جوار سے آئے ہوئے گھوڑوں کی ٹور، شہنائی اور تال پر گھوڑوں کا رقص دیکھا اور گھوڑوں کو محنت سے سدھائے جانے کی تعریف کی۔ دریں اثناء صوبائی وزیرمینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حسین جہانیاں گردیزی نے میلے کے انتظامات اور ڈسپلن کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور سید وسیم حسن کی تعریف کی۔
