ہم سب آدم ؑ کی اولاد تو ایک دوسرے سے نفرت کیوں: جیسنڈآرڈرن

ہم سب آدم ؑ کی اولاد تو ایک دوسرے سے نفرت کیوں: جیسنڈآرڈرن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرائسٹ چرچ(مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں ) کرائسٹ چرچ مساجد میں فائرنگ سے شہید ہونیوالوں کی یاد میں مسلسل دوسرے جمعتہ المبارک کو بھی نیوزی لینڈ کی انسان دوست وزیراعظم جیسنڈاآرڈرن کی ہدایات پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم،شہداء کے لواحقین اور پچاس سے زائد ممالک کے رہنما شر یک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعے کے بعد دوسرے جمعہ کے مو قع پر النور مسجد کے سامنے ہیگلے پارک میں ہونیوالی دعائیہ تقریب میں شہدا کو یاد کیا گیا، قومی دعائیہ تقریب میں ہزاروں عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔ پاکستان کی نمائندگی نیوزی لینڈ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر عبدالمالک نے کی ۔ و ز یراعظم جیسنڈا آرڈرن روایتی لباس پہن کر تقریب میں شریک ہوئیں۔اس موقع پر وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے اپنے خطاب میں کہا کرا ئسٹ چرچ دہشت گرد حملے کا غم لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا، سب آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں تو پھر کیوں ایک دوسرے سے نفرت کر یں ،سانحہ کرائسٹ چرچ نے ہمیں عاجز بنادیا اور متحد کردیاہے، ہم اپنی قوم کے آنسو یاد رکھیں گے، مسلم کمیونٹی کاغم مٹانے کیلئے الفاظ ہوبھی کیا سکتے ہیں؟ ، ہمیں ملکر تشدد اورنفرت انگیزی کوختم کرنا ہوگا۔ 15مارچ کا واقعہ ہمارے الفاظ، اعمال اور رحمدلی کوطاقت بخشنے کا پیغام ہے ۔ ہم اپنے سیاہ ترین وقت کے 14روزبعد پھر اکٹھے ہوئے ہیں، دہشتگردی کاجواب ہماری انسانیت میں ہے لہٰذا تشدد اورنفرت کیلئے نیوزی لینڈ میں کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی نسل پرستی کیلئے کوئی گنجائش۔ دنیا انتہا پسندی سے متاثر ہے، اسے مل کر ہی ختم کیا جا سکتا ہے جس کیلئے ہمیں دہشتگر د ی کو شکست دینا پڑے گی۔وزیراعظم نیوزی لینڈ نے اپنی تقریرکا اختتام اسلام علیکم کے الفاظ سے کیا جس پرتقریب کے شرکا نے کھڑے ہو کر خراج تحسین پیش کیا، اس سے قبل میئرکرائسٹ چرچ نے کہا مساجد پر حملہ ہمیں تقسیم کرنے کی سازش ہے۔اس موقع پرتقریب کے دورا ن شہدا کے لواحقین کو بھی اسٹیج پر بلایا گیا جنہوں نے اپنے پیاروں کی یادیں تازہ کیں۔ دہشتگرد حملے میں زندہ بچ جانیوالے فرید احمد کو شرکا نے کھڑے ہوکر خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں پاکستانی شہدا سمیت تمام 50 شہیدوں کے نام پکارے گئے تو وزیراعظم سمیت تمام شرکا احتراما کھڑے ہوگئے۔ تقریب میں نیوزی لینڈ کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔
دعائیہ تقریب

مزید :

صفحہ اول -