تتہ پانی اور بٹل سیکٹر پربھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری،فائرنگ
کوٹلی(این این آئی)بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے علاقوں تتہ پانی اور بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال گولہ باری کی گئی۔ بھارتی فوج نے رکڑ،جھاوڑہ، بٹل، ناطر، منڈہول سلوئی، مواڑہ، چھتروٹہ کی عام شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔گولہ باری میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم گولہ باری اور فائرنگ کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔
بھارتی فوج
