ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو ممبر ٹیکنیکل ماحولیاتی ٹربیونل کی تعیناتی کا حکم

ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو ممبر ٹیکنیکل ماحولیاتی ٹربیونل کی تعیناتی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو صوبے میں ماحولیاتی ٹربیونل کے ممبر ٹیکنیکل کا تعینات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست پر سماعت کی جس میں ماحولیاتی ٹربیونل میں ممبر ٹیکنیکل کا تقرر نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے. پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ اسلسلے میں سمری تیار کی جا رہی ہے. ہائیکورٹ نے ممبر ٹیکنیکل کا تقرر نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا . درخواست گزار ابوذر سلمان نیازی نے نشاندہی کی کہ ماحولیاتی ٹربیونل میں ممبر ٹیکنیکل کی تعیناتی نہایت اہم ہوتی ہے لیکن گزشتہ تین برس سے ممبر ٹیکنیکل کا عہدہ خالی پڑا ہے. وکیل نے بتایا کہ ممبر ٹیکنیکل کا تقرر نہ ہونے کی کوئی ٹربیونل کے روبرو کئی معاملات پر کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ہے. درخواست میں استدعا کی گئی کہ پنجاب میں ماحولیاتی ٹربیونل میں ممبر ٹیکنیکل مقرر کرنے کا حکم دیا جائے.

مزید :

صفحہ آخر -