سسٹم میں خرابی ، امریکی ایئر فورس نے بی ون بمبار طیاروں کا ایک بیڑا گراؤنڈ کر دیا
واشنگٹن(آئی این پی/شِنہوا)امریکی ائیرفورس نے بی ون بمبار طیاروں کا ایک بیڑا حفاظتی انتظامات کے تحت گراؤنڈ کردیا ہے،امریکی ائیرفورس کے گلوبل سٹرائیک کمانڈ کے کمانڈر کی طرف سے جاری ہونیوالے ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ان طیاروں کے سسٹم میں معمول کی جانچ پڑتال کے دوران کچھ نقائص نظر آئے تھے اس لیے پیشگی احتیاطی اقدامات کے طور پرگراؤنڈ کیا گیا ہے،کمانڈر نے پورے سسٹم کی جان پڑتال کی ہدایت کی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ حفاظتی طورپرطیاروں کو گراؤنڈ کرنے سے ٹیکنیشنز کو ہر طیارے کی دیکھ بھال اور مرمت کیلئے وقت مل جائے گا۔بی۔1bلانسر ایک طویل فاصلے تک مار کرنے والا سپرسانک روایتی بمبار ہے جو امریکی ائیرفورس میں1985سے خدمات انجام دے رہا ہے۔
