وکلا کو موٹروے پر ٹیکس فری قراردینے کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس

وکلا کو موٹروے پر ٹیکس فری قراردینے کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکلا کو موٹروے پر ٹیکس فری قراردینے کی درخواست میں اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر تے ہوئے وزارت مواصلات سے تفصیلی جواب طلب کرلیا ۔جمعہ کو چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ سماعت کے دور ان اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر راجہ انعام امین منہاس نے درخواست میں دلائل دئیے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ کس قانون کے تحت وکلا کو موٹروے پر ٹیکس فری قراردیاجاسکتا ہے۔راجہ انعام امین منہاس نے کہاکہ این ایچ اے ایکٹ سیکشن ٹین کے تحت اجازت دی جاسکتی ہے۔موٹروے پربغیرکسی قانونی اتھارٹی کے ٹیکس بڑھادیاگیا ہے۔ پٹرول، کھانے پینے کی ہرچیز موٹروے پر مہنگی فروخت ہورہی ہے۔وکلا کی موٹروے پر مستقل ٹریولنگ ہوتی ہے استثنیٰ دیاجائے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت دوہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔
موٹروے فری ٹیکس

مزید :

صفحہ آخر -