لیتھوینیا کے نوسرباز کا گوگل اور فیس بک کیساتھ 12 کروڑ ڈالر کا فراڈ

لیتھوینیا کے نوسرباز کا گوگل اور فیس بک کیساتھ 12 کروڑ ڈالر کا فراڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (این این آئی)لیتھوینیا کے ایک شہری نے جعلی کمپنی بنا کر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اور فیس بک سے12 کروڑ دس لاکھ ڈالر کا فراڈ کرلیا ،امریکی ٹی وی کے مطابق ایفالڈیس ریما نے گوگل اور فیس بک کو اپنا شکار بنا کر ان سے 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اینٹھ لئے۔ملزم کی جعل سازی کا انکشاف معمولی غلطی کی بنیاد پر ہوا جس کے بعد فوری طور پر اس کے خلاف نیویارک کی عدالت میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ دائر کر کے اسے گرفتار کر لیاگیا۔ جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 30 برس قید تک کی سزا ہوسکتی ہے ایفالڈیس کو منی لانڈرنگ اور لوگوں کے اہم ڈیٹا چوری کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ملزم نے فیس بک اور گوگل سے منسلک تائیوان کی ایک کمپنی کو بھی نشانہ بنایا اور اس کے ساتھ بھی جعلی معاہدے کئے۔رپورٹ کے مطابق ملزم نے باقاعدہ ایک نیٹ ورک قائم کیا ہوا تھا تاہم دیگر ملزمان کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے اور تحقیقاتی ادارے ان کوتلاش کر رہے ہیں۔عدالتی دستاویزات کے مطابق ملزم نے جعلی کمپنی کے ذریعے گوگل اور فیس بک کو اس بات کا قائل کر لیا کہ وہ ان کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کریں جس کے بعد گوگل اور فیس بک کی جانب سے خطیر رقم وقتا فوقتا جعل ساز کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جاتی رہی۔

مزید :

علاقائی -