شیخوپورہ، لاگر بیمار جانوروں کے پانی ملے گوشت کا دھندہ عروج پر
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)گردونواح میں لاگر بیمار جانوروں کے پانی ملے گوشت کا دھندہ عروج پر محکمہ فوڈ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی بے بس دکاندار حضرات مضر صحت اشیاء خردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ہیں ایک سروے کے مطابق علاقہ بھر میں بے شمار ایسے قصاب ڈیرے جمائے ہوئے ہیں جو سرکاری ملازمین سے ملی بھگت کر کے جانور اپنی حولیوں اور ڈیروں پر ذبح کر گوشت فروخت کرتے ہیں۔
جن کے بارے معلوم ہوا ہے کہ وہ انتہائی لاگر اور بیمار جانوروں کو زبح کر نے کے ساتھ ساتھ گوشت کو پانی لگا کر بھی فروخت کر رہے ہیں جبکہ سرکاری محکموں کے ملازمین مبینہ طور پر ملی بھگت کر کے بھتہ وصول کرتے ہیں اور خاموش رہتے ہیں ۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ علاقہ میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے عملہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ناقص اشیاء خوردونوش مقامی دکاندار مہنگے داموں فروخت کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے فوری سدباب کا مطالبہ کیا ہے
