شعیب ملک کی ورلڈ کپ میں شمولیت کھٹائی میں پڑ گئی

شعیب ملک کی ورلڈ کپ میں شمولیت کھٹائی میں پڑ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)شعیب ملک کی مسلسل خراب بیٹنگ فارم کے باعث ورلڈ کپ سے قبل ان پر دباو بڑھ رہا ہے۔ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 14اپریل کو ہوں گے اور ٹیم 23اپریل کو انگلینڈ روانہ ہو گی۔37سالہ شعیب ملک پر میچ وننگ کارکردگی کے لیے دبا وبڑھ رہا ہے اور سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری ہے کہ وہ ٹیم کے بجائے انفرادی کارکردگی پر توجہ دے رہے ہیں۔ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے 9 ہفتے پہلے ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک پاکستانی ٹیم کو اس وقت شدید دھچکہ لگا جب مسلسل تیسرا ون ڈے انٹر نیشنل میچ ہارنے کے بعدپاکستانی ٹیم دوسری دن ڈے سیریز بھی ہار گئی۔شعیب ملک کی قیادت میں اس شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے چند ہفتے قبل پاکستان کے سب سے سنیئر بیٹسمین شعیب ملک کی غیر مستقل مزاج کارکردگی پر ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹرز پریشان ہیں اور تجربہ کار بیٹسمین کو ٹیم میں جگہ بنانا مشکل دکھائی دے رہی ہے۔شعیب ملک 30مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں آخری بار پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں تاہم سوال یہ پیدا ہورہا ہے کہ کیا وہ ورلڈ کپ کے 15 خوش قسمت کھلاڑیوں میں جگہ بنا سکیں گے۔شعیب ملک کی بیٹنگ کے اعداد و شمار زیادہ حوصلہ افزا نہیں ہیں۔ 282ون ڈے انٹرنیشنل کا وسیع تجربہ رکھنے والے شعیب ملک نے حالیہ سیریز میں 11,60اور 31 رنز بنائے ہیں جب کہ یکم جنوری 2018 سے انہوں نے 25 ون ڈے میچوں میں 29 کی اوسط سے 556 رنز سات نصف سنچریوں کی مدد سے اسکور کئے ہیں۔