پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم مئی میں جنوبی افریقہ کا دروہ کریگی
اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم رواں سال مئی میں جنوبی افریقہ کا دورہ کریگی۔ پاکستان ٹیم اپنے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹور میچز کے علاوہ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز سے قبل دو ٹور میچ کھیلے جائینگے۔ پہلا ٹور میچ یکم مئی کو پورٹ چیفسٹروم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹور میچ 3 مئی کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6 مئی کو پورٹ چیفسٹروم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 9 مئی کو پورٹ چیفسٹروم میں کھیلا جائے گا
جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 12 مئی کو بنونی میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 مئی کو پریٹوریا میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 18 مئی کو پیٹر ماریٹز برگ میں کھیلا جائے گا، تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 19 مئی کو پیٹر ماریٹز برگ میں ہی کھیلا جائے گا، چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 22 مئی کو بنونی میں کھیلا جائے گا ۔جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 23 مئی کو بنونی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔
