شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں پھولوں کی نمائش
لاہور ( سٹی رپورٹر)شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی ہارٹیکلچر سوسائٹی کے زیر اہتمام پہلی بار موسم بہار کی مناسبت سے پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز ابرار اے ممتاز ،چیف ایگزیکٹو شالامار انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز بریگیڈئر (ر) انیس احمد ،پرنسپل شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پروفیسر زاہد بشیر ،چیف آپریٹنگ آفیسر شالامار ہسپتال پروفیسر بلال بن یونس ،پروفیسر ہارون یوسف نے خصوصی شرکت کی۔
، اس موقع پر کالج کے اساتذہ،ہسپتال کے ڈاکٹرز اور طلبہ کی بڑی تعداد نے نمائش میں رکھے گئے پھولوں کو دیکھا ،اس موقع پر ہارٹیکلچر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر راشد احمد اور سیکرٹری حاشر اقبال نے شرکا کو نمائش میں رکھے گئے پھولوں اور ان کی اقسام سے متعلق بریفنگ دی ۔طلبہ نے پھولوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
