وزیراعظم کا دورہ کراچی، شہر قائد کا نیا ماسٹر پلان 2047 بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم کا دورہ کراچی، شہر قائد کا نیا ماسٹر پلان 2047 بنانے کا فیصلہ
وزیراعظم کا دورہ کراچی، شہر قائد کا نیا ماسٹر پلان 2047 بنانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کا دورہ کراچی کا آج دوسرا روز ہے، شہر قائد کا نیا ماسٹر پلان 2047 بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، عمران خان کراچی پیکج کا اعلان کرینگے۔
ٹرانسفارمیشن کمیٹی اور گورنر سندھ نے کراچی پیکج کو حتمی شکل دیدی، گرین لائن منصوبہ فعال کرنے کیلئے 8 ارب جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لیاری ایکسپریس وے کو ہیوی ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دو طرفہ ٹریک کو مزید بہتر بنانے کیلئے 2 ارب کا خصوصی فنڈ جاری ہوگا۔ کورنگی میں سیوریج پانی قابل استعمال بنانے کیلئے پلانٹ کی فنڈنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، پانی کے منصوبے کے فور کی نئی لاگت کی 50 فیصد فنڈنگ وفاقی حکومت کرے گی۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان  گھوٹکی میں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے،ان کے خطاب کےلئے 62 فٹ لمبا اور 40 فٹ چوڑا سٹیج تیار کرلیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان گھوٹکی میں آج دوپہر بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچیں گے جہاں وہ خان گڑھ میں جی ڈی اے کے رہنما سردار علی گوہر مہر کے گوہر پیلس میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور وفاقی کابینہ کے دیگر وزرا بھی شرکت کریں گے۔
سردار علی گوہر مہر کے مطابق جلسہ گاہ میں چار سے پانچ ہزار کرسیاں لگادی گئی ہیں جبکہ 62 فٹ لمبا، 40 فٹ چوڑا اور 9 فٹ اونچا سٹیج تیار کرلیا گیا ہے۔جلسے کے بعد وزیراعظم کو ظہرانہ دیا جائے گا، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان جی ڈی اے کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔