بھکر،بس کی ٹکر سے 6طالبات اور رکشہ ڈرائیورجاں بحق

بھکر(ڈیلی پاکستان آن لائن)جھنگ روڈ پر بس کی ٹکر سے 6 طالبات اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 طالبات شدید زخمی ہو گئیں جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق طالبات دینے کے بعد امتحانی سینٹر سے واپس آرہی تھیں کہ جھنگ روڈ پر بس نے رکشے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 6طالبات اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گئے،جبکہ دو طالبات شدید زخمی ہو گئیں جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔