زرداری اورنوازشریف پیسا واپس کردیں، انہیں چھوڑدیں گے،وزیراعظم عمران خان

زرداری اورنوازشریف پیسا واپس کردیں، انہیں چھوڑدیں گے،وزیراعظم عمران خان
زرداری اورنوازشریف پیسا واپس کردیں، انہیں چھوڑدیں گے،وزیراعظم عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گھوٹکی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے میری خواہش تھی کہ عمران اسماعیل تبدیلی آئی گانا گائیں،عمران اسماعیل گورنربن گئے ہیں وہ اب گانانہیں گاسکتے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں پیدا ہونیوالا بچہ بچہ مقروض ہے ، وجہ صرف اور صرف کرپشن ہے، کرپٹ لوگ پیسہ واپس کریں، چھوڑ دیں گے ۔ان کاکہناتھاکہ چوری بچانے کےلئے نوازشریف اورزرداری اکٹھے ہوگئے ہیں، جو مرضی ہے کرلیں ہم آپ کو نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں، نہیں چھوڑوں گا،زرداری اورنوازشریف پیسا واپس کردیں، پھرچھوڑدیں گے۔یادرہے کہ ماضی میں وزیراعظم کہتے آئے ہیں کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا لیکن اب انہوں نے کہا ہے کہ پیسہ واپس کرنے پر چھوڑ دیں گے ۔


وزیراعظم عمران خان نے گھوٹکی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں آنے سے پہلے سندھ میں شکارکےلئے آتا تھا،اب سیاست میں میرا شکارتبدیل ہوگیا ہے،انہوں نے کہا کہ احتساب ہورہا ہے توکہا جارہا ہے کہ جمہوریت خطرے میں پڑگئی،سب کوپتا ہے سندھ کا پیسا کہاں گیا ہے،اربوں روپے کے اکاؤنٹس بچانے کےلئے ٹرین مارچ نکالا گیا،اگرٹرین مارچ والوں کوکنٹینرپردھرنا دینا ہے توہم کنٹینردیں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ سندھ کی سیاسی خاتون کے دبئی میں پانچ گھرنکلے ہیں،آج ڈرامہ ہورہا ہے کہ جمہوریت خطرے میں ہے،انہوں نے کہاکہ چوری بچانے کےلئے نوازشریف اورزرداری اکٹھے ہوگئے ہیں، جو مرضی ہے کرلیں ہم آپ کو نہیں چھوڑیں گے،چیلنج کرتا ہوں، زرداری نوازاکٹھے ہوجائیں جومرضی کرلیں،نہیں چھوڑوں گا،زرداری اورنوازشریف پیسا واپس کردیں، پھرچھوڑدیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں بےدردی سے ملک کومقروض کیا گیا،قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کےلئے بھی قرضے لینے پڑ رہے ہیں، دوہزارارب روپے قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں لگ جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سندھ پاکستان کا سب سے خوشحال صوبہ ہوناچاہیے،اندرون سندھ میں غربت کی ایک ہی وجہ ہے، وہ کرپشن ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ کی زمین زرخیزہے،کیا وجہ ہے اندرون سندھ میں سارے پاکستان سے زیادہ غربت ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے،سب سے زیادہ گیس سندھ سے نکلتی ہے،سندھ کو10 سال میں گیس کی رائلٹی 234 ارب روپے ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ گھوٹکی میں گیس کے ڈھائی سوکنویں ہیں،سندھ کی 70 فیصدگیس یہاں سے ملتی ہے،10 سال میں سندھ کو 237 ارب روپے گیس رائلٹی کی مد میں ملے،گھوٹکی کوکتنا ملا؟قوم کومقروض کیا گیا،پیساکہاں گیا؟۔
وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن کاپیسا جعلی اکاؤنٹس میں جاتا ہے،اٹھارہویں ترمیم کے بعد وفاق دیوالیہ ہوگیا ہے،اخراجات کے بعد وفاق 700 ارب روپے خسارے میں چلاجاتا ہے،جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کرکے پیسا بیرون ملک بھجوایاجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب ہورہا ہے توکہا جارہا ہے کہ جمہوریت خطرے میں پڑگئی،سب کوپتا ہے سندھ کا پیسا کہاں گیا ہے،اربوں روپے کے اکاو¿نٹس بچانے کےلئے ٹرین مارچ نکالا گیا،اگرٹرین مارچ والوں کوکنٹینرپردھرنا دینا ہے توہم کنٹینردیں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ سندھ کی سیاسی خاتون کے دبئی میں پانچ گھرنکلے ہیں،آج ڈرامہ ہورہا ہے کہ جمہوریت خطرے میں ہے،انہوں نے کہاکہ زرداری نوازچاہے اکٹھے ہوجائیں پھربھی ہم آپ کونہیں چھوڑیں گے،زرداری اورنوازشریف پیسا واپس کردیں، پھرچھوڑدیں گے۔سندھ میں مخالفین پرجھوٹی ایف آئی آردرج کرائی جاتی ہیں،وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو2،2ہزارروپے کا کہہ کرٹرین مارچ میں بلایا گیا،200روپے دے کرغریبوں کے ساتھ بھی دھوکا کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے ہم نے چین سے بھی سیکھا ہے،غربت کم کرنے کا پروگرام پاکستان کا سب سے بہترپروگرام ہے،سب سے زیادہ غربت بلوچستان اور سندھ کے علاقوں میں ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے مجھے موقع نہیں ملاپنجاب میں مافیاکےخلاف جنگ چل رہی تھی،پہلے سندھ آنے کاموقع نہیں ملا،اب سندھ میں پورازورلگاو¿ں گا،عمران خان نے کہا کہ سندھ آتارہوں گا،ووٹ کیلئے نہیں سندھ کو تبدیل کرنے کیلئے۔وزیراعظم نے کہا کہ مہاتیرمحمد میری دعوت پرپاکستان آئے،مہاتیرمحمد نے ملائیشیا کے لوگوں کوخوشحال کیااورادارے مضبوط کئے،ان کا کہناتھا کہ قومیں غریب نہیں ہوتیں،کرپشن غریب اورمقروض کردیتی ہے، پاکستان ایشیا میں تیزی سے ترقی کررہا تھا،آج پاکستان کے بچے بچے پرقرضہ ہے۔