شان مسعود کے آﺅٹ ہونے پر حارث سہیل میدان میں آئے تو عابد علی سے کیا کہا؟ میدان کے اندر کی خبر بھی آ گئی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کیخلاف ڈیبیو میچ میں سنچری سکور کرنے والے عابد علی نے کہا ہے کہ شان مسعود کے جلد آﺅٹ ہونے پر مایوسی ہوئی اور دباﺅ بڑھ گیا مگر حارث سہیل نے پراعتماد رہنے کو کہا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عابد علی نے کہا کہ شان مسعود جلد آﺅٹ ہونے پر بہت مایوسی ہوئی اور یقینا دباﺅ بھی بڑھ گیا مگر حارث سہیل کریز پر آئے اور مجھ سے کہا کہ مثبت اور پراعتماد کرکٹ کھلنی ہے۔ ان کی بات سے کافی تسلی ہوئی اور میں نے خود پر قابو پاتے ہوئے مثبت کرکٹ کھیلی اور میرٹ پر سٹروک لگانے کی کوشش کی جس میں کامیاب ملی۔
