جھنگ روڈ پر تیز رفتار بس کی رکشے کو ٹکر، امتحانی مرکز سے واپس آنے والی 6 طالبات اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق

جھنگ روڈ پر تیز رفتار بس کی رکشے کو ٹکر، امتحانی مرکز سے واپس آنے والی 6 ...
جھنگ روڈ پر تیز رفتار بس کی رکشے کو ٹکر، امتحانی مرکز سے واپس آنے والی 6 طالبات اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق

  

بھکر (ڈیلی پاکستان آن لائن) جیسے والا کے قریب بس نے رکشے کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں 6 طالبات اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جیسے والا کے قریب تیز رفتار بس نے رکشے کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں چھ طالبات اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گئے جبکہ دو زخمی طالبات کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والی طالبات امتحان دینے کے بعد امتحانی سینٹر سے واپس آ رہی تھیں۔
حادثے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ مشتعل افراد نے بس کو آگ لگانے کی کوشش کی اور جھنگ روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک کی آمدورفت بند کر دی۔