18 ویں ترمیم کے باعث آمدنی کا کون سا سب سے بڑا خزانہ صوبوں کے ہاتھ لگ چکا ہے؟ معروف تجزیہ کار نے بتادیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ماہر سعد رسول نے کہاہے کہ سندھ میں جو احتساب کا عمل شروع ہواہے اس سے دیکھنا یہ ہے کہ کیا اس سے معیشت بہتر ہوگی یا خراب ہوگی۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سعد رسول نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں دو چیزیں ہیں ، ایک یہ کہ سیلز ٹیکس صوبوں کے پاس چلا گیاہے ، دوسرا کچھ وزارتیں تقسیم ہوگئی ہیں اور ان کا بجٹ بھی صوبوں کوچلا گیاہے لیکن اس وقت وفاق کو بڑا ایشواین ایف سی ایوارڈ کا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں جب بھی کوئی احتساب کا عمل شروع ہوا تو وہاں سٹاک مارکیٹ نے اس کوخوش آمدید کہا اور معیشت بہتر ہوئی لیکن اب سندھ میں جو احتساب کا عمل شروع ہواہے اس سے دیکھنا یہ ہے کہ کیا اس سے معیشت بہتر ہوگی یا خراب ہوگی ۔
