بارہ سالہ بچی کی شادی کی کوشش ناکام بنادی گئی ،دولہا ،دلہن، سسر اور باراتی گرفتار
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ اگوکی کے گاؤں مظفرپور میں بارہ سالہ بچی کی شادی کی کوشش ناکام بنا کر پولیس نے دولہا ،دلہن، سسر اور باراتیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ بارہ سالہ دلہن نے والدہ پر رقم لے کر بے حیائی کیلئے اس کا نکاح کرنے کاالزام عائد کردیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اہل محلہ نے 12 سالہ کم سن بچی کو فروخت کر کے نکاح کرنے والے ظالم باپ ،باراتیوں ڈی ایس پی صدر سرکل عرفان الحق سلہریا کے مطابق عبدالرحمان اپنی بارہ سالہ بیٹی کو فروخت کر کے جھنگ کے شہری عامر سے نکاح کروا رہا تھا جبکہ اس کے گھر پر باراتی بھی موجود تھے کہ محلہ داروں کی شکایت پر پولیس نے چھاپہ مار کر دولہا عامر ، دلہن کنزہ ، سسر اور باراتیوں کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عبدالرحمان نے اپنی نو عمر بیٹی جھنگ کے رہائشی عامر کو 60 ہزار میں فروخت کر کے نکاح کے بندھن میں باندھنا چاہتا تھا ،ملزم اپنی دوسری بیٹیوں کو بھی اسے طریقہ سے فروخت کرکے نکاح کرچکا ہے ،پولیس کی جانب سے ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے جبکہ دوسری طرف متاثرہ کم سن دلہن کنزہ کا کہنا ہے کہ اس کا والد اس کی مرضی کے بغیر رقم لے کرنکاح کر رہے تھے۔
