سپیکر قومی اسمبلی نے ملک بھر کے کاشتکاروں کوخوشخبری سنا دی

سپیکر قومی اسمبلی نے ملک بھر کے کاشتکاروں کوخوشخبری سنا دی
سپیکر قومی اسمبلی نے ملک بھر کے کاشتکاروں کوخوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم نے ایک خصوصی کمیٹی بنائی تاکہ پتہ چل سکے کے پاکستان میں کاشتکار کو اتنی مار کیوں پڑ رہی ہے؟کاشتکاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے ایک خصوصی کمیٹی بنائی ہے تاکہ پتہ چل سکے کے پاکستان میں کاشتکار کو اتنی مار کیوں پڑ رہی ہے ،ہم نے اس کمیٹی میں کاشتکاروں کے حقوق کومرتب کرناہے کہ وہ طبقہ جو کاشتکاری سے تعلق رکھتاہے ، ہم اس کی کیا مدد کرسکتے ہیں،؟کوشش ہے کہ ہم اپنے کاشتکاروں کی مدد کریں ، ان سہولیات فراہم کریں۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکار کے حقوق کے خلاف اب کوئی کام نہیں کیا جائے گا ، کسانوں کی فلاح و بہبو د کیلئے ہر طبقے سے ان پٹ لی جائے گی اور پھر کاشتکار کے پاس جائیں گے اورکاشتکاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

مزید :

قومی -