سعودی عرب پرمیزائل حملے،پاکستان بھی میدان میں آگیا ،بڑا اعلان کر دیا

سعودی عرب پرمیزائل حملے،پاکستان بھی میدان میں آگیا ،بڑا اعلان کر دیا
 سعودی عرب پرمیزائل حملے،پاکستان بھی میدان میں آگیا ،بڑا اعلان کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے سلطنت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور جازان پر میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ اقدام خاص طورپر اس لئے بھی انتہائی قابل مذمت ہے کہ اس حملے میں براہ راست عام آبادی کونشانہ بنایا گیا جو پہلے ہی کورونا کی وباسے برسرپیکار ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان سلطنت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور جازان پر میزائل حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ اقدام خاص طورپر اس لئے بھی انتہائی قابل مذمت ہے کہ اس حملے میں براہ راست عام آبادی کونشانہ بنایا گیا جو پہلے ہی کورونا کی وباسے برسرپیکار ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ہم سعودی دفاعی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بروقت اس حملے کو روکا اور قیمتی انسانی جانوں اور املاک کا نقصان ہونے سے بچایا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سلطنت سعودی عرب کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے سلطنت کی سلامتی اور جغرافیائی سالمیت پر کسی بھی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کی مکمل مدد کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -