حکومت کورونا وائرس کے حوالے سے یہ اہم ترین کام کرنے جا رہی ہے جس میں پاک فوج ۔۔۔معروف صحافی طلعت حسین نے بڑا دعویٰ کر دیا

حکومت کورونا وائرس کے حوالے سے یہ اہم ترین کام کرنے جا رہی ہے جس میں پاک فوج ...
حکومت کورونا وائرس کے حوالے سے یہ اہم ترین کام کرنے جا رہی ہے جس میں پاک فوج ۔۔۔معروف صحافی طلعت حسین نے بڑا دعویٰ کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے کورونا وائرس  کے حوالے سے فیصلہ سازی کو بہتر بنانے کے لیے ایک پلان مرتب دے دیا ،حکومت کی جانب سے تشکیل دیئے جانے والے قومی سنٹر  میں پاک فوج کا کیا کردار ہو گا اور اس کا نیشنل  کوآرڈینیٹر کون ہو گا؟ملک کے معروف صحافی اور  سینئر  تجزیہ کار سید طلعت حسین نے بڑا دعویٰ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مایئکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئےمعروف صحافی اورسینئر تجزیہ کارسیدطلعت حسین نے کہا کہ ہفتوں کی تاخیر اور بے یقینی کے بعد کرونا وائرس کے حوالے سے فیصلہ سازی کو بہتر بنانے کے لیے ایک پلان مرتب دے دیا گیا ہے جس سے وبا کو روکنے اور عوام کے ساتھ معلومات شیئر کرنے کا نظام وضع ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ سنٹر وزیر اعظم عمران اور آرمی چیف کے زیر سایہ کام کرے گا، آرمی چیف کی کمانڈ کےتحت مختلف کورزپہلے ہی جزوی لاک ڈاؤن کے نفاذ اور کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے کلیدی اقدامات میں سرگرم ہیں۔طلعت حسین کاکہنا تھا کہ اس سنٹرمیں تمام صوبوں کی طرف سےمرکزی نمائندے شامل ہوں گے،جس سے بہتر رابطہ کاری ہو گی،اس قومی سینٹر کی کوآرڈینیشن کی خدمات ایک تھری سٹار جنرل کرے گا جو نیشنل کوآرڈینیٹر ہو گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -